وزیراعظم کادورہ خیبرپختونخوا،متاثرین کی امدادکااعلان 

Mar 06, 2024 | 16:56 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےدورہ خیبرپختونخواکےدوران متاثرین کی امدادکااعلان کیا۔
تفصیلات کےمطابق حالیہ بارش ،برفباری اورلینڈسلائیڈنگ سےخیبرپختونخوامیں بڑےپیمانےپرتباہی ہوئی تھی ،جس میں متعددافرادجاں بحق ہوئےاوربےشمارگھرتباہ ہوگئےتھے۔وزیراعظم نےبارشوں اوربرفباری کےمتاثرین سےملاقات کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ میں آپ کےپاس انتہائی مصیبت میں حاضرہواہوں،23فروری کوطوفانی بارشوں سےخیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی،خیبرپختونخوامیں طوفانی بارشوں سے40افرادجاں بحق اور62زخمی ہوئے،صوبہ کےپی کےلوگ اس طوفان سےسب سےزیادہ متاثرہوئے،میں آپ سےاظہارتعزیت کرنےآیاہوں،سب سےزیادہ جانی نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا،آپ سب کی دادرسی کیلئےپیش ہواہوں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں متاثرہونےوالے7ممالک میں شامل ہے،وفاقی حکومت متاثرین کی ہرممکن امدادکریگی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی کےنرغےمیں آچکا،اس کیلئےتیاری کرناہوگی،این ڈی ایم اےسمیت تمام متعلقہ اداروں کواس کیلئےتیاری کرناہوگی،موسمیاتی تبدیلیوں کےحوالےسےتمام صوبوں کےساتھ معاونت کرینگے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ میں یہاں بطورمسلمان صرف عوام کی خدمت کیلئےحاضرہواہوں،جاں بحق افرادکےلواحقین کو10،10لاکھ،زخمیوں کو5،5لاکھ کےچیک دینگے،جن کہ گھرمکمل تباہ ہوئےان کو7لاکھ،جزوی تباہ والوں کو3لاکھ کاچیک دیاجائےگا،سب متاثرین کو5دن بعد11مارچ کوگھروں کےلئےرقم مل جائےگی۔

مزیدخبریں