پنجاب میں کس وزیرکے پاس کونسا محکمہ ہوگا ؟اعلان ہوگیا

Mar 06, 2024 | 16:56 PM

ایک نیوز :پنجاب میں کس وزیرکے پاس کونسا محکمہ ہوگا؟ سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب  سینئر وزیر  ہوں گی،انہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،جنگلات،ماحولیات  کے محکمے دئیے گئے ہیں۔ کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات،رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ،خواجہ سلمان نصیررفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس،ذیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چودھری  شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔

شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کےمحکمے دئیے گئے ہیں ۔مجتبی شجاع کو خزانہ اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔وزراء کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں