صدارتی انتخاب،کس کوکتنے ووٹ ملیں گے؟

Mar 06, 2024 | 14:58 PM

ایک نیوز:صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 9مارچ کےصدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو چار سو سے زائد ووٹ ملنے کا قوی امکان ہوگیاہے،جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو 199 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 205 ووٹ اور محمود خان اچکزئی کو 96 ووٹ ملنے امکان ہے،ایم کیو ایم نے زرداری کو ووٹ دے دیا تو قومی اسمبلی سے 227 ووٹ مل سکتے ہیں ،ابھی ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو ووٹ دینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔
ذرائع کےمطابق سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 55 ووٹ اور محمود خان اچکزئی 24 ووٹ ملنے کا امکان ہے، بلوچستان اسمبلی سےسابق صدرکو 45 ووٹ اورسنی اتحادکونسل کےامیدوارکو17 ووٹ مل سکتے ہیں۔
ذرائع کےمطابق پنجاب اسمبلی سے (6.1 فارمولا کے تحت) آصف علی زرداری کو 36 ووٹ جبکہ محمود خان اچکزئی کو 18 ووٹ ملنے کا امکان ہے، سندھ اسمبلی سے (2.8 فارمولا کے تحت) آصف علی زرداری کو 52 ووٹ اور محمود خان اچکزئی کو 6 ووٹ ملنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوااسمبلی سے (2.42 فارمولا کے تحت) آصف علی زرداری کو 11 ووٹ اورمحمود خان اچکزئی کو 38 ووٹ مل سکتے ہیں۔
ذرائع کےمطابق مجموعی ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے والا صدر منتخب ہوگا ،ایم کیو ایم کے 22 ووٹ ملنے کی صورت میں آصف زرداری کے ووٹوں کی تعداد 426 ہوجائے گی، جے یو آئی (ف )نے ابھی تک صدارتی انتخابات میں کسی کو ووٹ دینے کا اعلان نہیں کیا    ۔

مزیدخبریں