ایک نیوز:صدارتی انتخاب کےلئےالیکشن کمیشن نےطریقہ کارواضح کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق صدارتی انتخاب کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں ،جو پولنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرےگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق اس ضمن میں امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کرےگا ، پولنگ ایجنٹ کا متعلقہ ایوان یا اسمبلی کا ممبر ہونا ضروری ہے۔
واضح رہےکہ ملک میں صدارتی الیکشن 9مارچ کوہونگے،جس میں اتحادی جماعتوں کےحمایت یافتہ سابق صدرآصف علی زرداری اورسنی اتحادکونسل کےمحمودخان اچکزئی میں مقابلہ ہے۔
یادرہےکہ7امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگئےتھے۔