رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: sighting of the new moon Ramzadan ul mubarak2024

ایک نیوز :رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے ،رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر ازاد کریں گے ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

جبکہ رویت ہلال کمیٹی کی ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس انکے ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ،رویت ہلال کمیٹی نے ممبران کمیٹی کے نمبرز بھی جاری کردیئے جن پررویت ہلال کی شہادت دی جاسکے گی ۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی چاندنظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کریں گے ۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔