سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑ اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑ اضافہ
کیپشن: gold price increased in Pakistan

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر  اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد سونا 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 93 ہزار 244 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2148 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔