رمضان پیکج مستحق لوگوں کوان کی دہلیزتک پہنچایاجائےگا،وزیراعلیٰ

Mar 06, 2024 | 12:53 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ رمضان پیکج مستحق لوگوں کوان کی دہلیزتک پہنچایاجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں مریم نوازنےمیڈیاسےگفتگوکرتےکہاہےکہ 26 تاریخ کووزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا اس کے بعد میں نے اپنی تقریر میں کچھ وعدے کیے تھے اور میرے وعدوں کے پورا ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناہےکہ ایک اچھا رمضان پیکج جس میں نواز شریف اور میری سوچ تھی بہت سے مستحق لوگ لائن میں لگے دیکھ کر اچھا نہیں لگتا تھا ،یہ اپنی نوعیت کی ایک پہلی ایکسرسائز ہے ،رمضان کے مہینے میں جب روزے میں انسان ہوتا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس کو تکلیف اٹھائے بغیر پیکج ان تک پہنچے ۔

مریم نوازکاکہناہےکہ اس پیکج کا نام ہم نے رمضان نگہبان رکھا ہے اس پیکج کی تعداد 6.4 ملین سے زیادہ ہے، جب ہم نے سوچا کہ غریب تک اس کا حق پہنچائیں تو سوال آیا کون غریب تو شہباز شریف کے پروگرام میں نادرا میں جو لوگ فری آٹے کے لیے آئے تھے ان کو بھی فلٹر کر کے شامل کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ کاکہناہےکہ رمضان پیکیج کے ہیمپر میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ایک ہیمپر میں 10 کلو آٹا، 2 کلو گھی، 2 کلو چینی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن ہے،اعلیٰ کوالٹی کا گھی، آٹا، چینی، چاول اور بیسن اس ہیمپر میں شامل کیا گیا ہے،کوالٹی کنٹرول کے لئے سورس پر لوگوں کو بٹھایا،ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آٹے کی ملوں پر بٹھایا جہاں پیکنگ ہو رہی ہے وہاں وہ کوالٹی کا خیال رکھ رہے ہیں،جو سیمپل منظور ہوئے صرف اس کی اجازت دی گئی،غیر معیاری پروڈکٹ تیار کرنے والی چار ملوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کامزیدکہناہےکہ ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ہیمپرز کو کھول کر چیک کریں، ڈیلیوری میکنزم میں پی آئی ٹی بی نے بہت مدد فراہم کی،ڈیلیوری میکنزم مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہے،پی آئی ٹی بی نے اس بارے میں ایک مخصوص ایپلی کیشن تیار کی ہے،اس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، یونین کونسل، محلوں کی سطح پر ڈیلیوری ٹیموں کو تقسیم کیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کی ایپلی کیشن ڈیلیوری ٹیموں کے لئے ہے، ڈیلیوری ٹیموں کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

مریم نوازکاکہناہےکہ 65 ہزار تھیلے کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کئے گئے ہیں،ہیمپرز کی تقسیم کے حوالے سے تمام ڈیٹا لائیو اکٹھا کیا جا رہا ہے،6.5 ملین ہیمپرز کی تقسیم کا مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہوگا، شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے،مانیٹرنگ ٹیمیں ہیمپرز کی تقسیم سے متعلق عوام سے بھی معلومات لیں گی، سی ایم مریم نواز کے نام سے ہیلپ لائن 080002345 قائم کی گئی ہے، 72 گھنٹے میں عوام کی شکایات کو حل کیا جائے گا،عوام اس نمبر پر کال کر کے رمضان پیکیج سے متعلق شکایت یا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کامزیدکہناہےکہ ہر ضلع میں رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے، عوام کو ان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیاءدستیاب ہوں گی، پرائس کنٹرول پر پوری توجہ ہے، اس وقت پنجاب حکومت کے پاس پرائس کنٹرول کا کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے، پرائس کنٹرول کا مکمل نظام تیار کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد ہونا چاہئے،پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز 46 ہزار چھاپے مارے گئے، 4.2 ملین روپے کے جرمانے ہوئے، 133 ایف آئی آرز ہوئی ہیں اور 236 گرفتار ہوئے،پرائس کنٹرول سے متعلق زیرو ٹالرینس ہے۔

مریم نوازکاکہناہےکہ ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے بھی ہوں گے، گرفتاریاں بھی ہوں گی، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں موجود گوداموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں