محسن نقوی کی دعوت پربرطانوی ہائی کمشنرکی سٹیڈیم آمد،میچ دیکھا

Mar 06, 2024 | 00:22 AM

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میرٹ کی راولپنڈی سٹیڈیم آمد،ملتان اور زلمی کے مابین میچ دیکھا۔

 برطانیہ کی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں گہری دلچسپی کا اظہار ،اچھے کھیل پر کھلاڑیوں کو داد دی۔

برطانوی ہائی کمشنر میچ اختتام ہونے تک سٹیڈیم میں موجود رہیں ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے آمد پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی نے صرف7رنز سے ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی۔راولپنڈی میں کھیلے  گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں