ویب ڈیسک:ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس پینے سے دل کی ایک سنگین بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق ہرہفتے 2 لیٹر ڈائٹ مشروبات کا استعمال کرنے والے افراد میں دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا خطرہ 20 فیصد،چینی سے بنے مشروباتسے دل کےعارضے کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خواتین میں مصنوعی مٹھاس سے بنے مشروبات کے استعمال کی شرح زیادہ ہوتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔