ایک نیوز : انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے یونائیٹڈ کو 7 گول سے شکست دےدی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو 92 سال میں پہلی مرتبہ بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931کے بعد پہلی مرتبہ 0-7سے تاریخی شکست ہوئی تھی ۔
انگلش پریمیئر لیگ میں محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو دو گول بنائے، فرمینو نے ایک گول کیا۔انگلش پریمیئرلیگ میں لیور پول نے ہوم گراؤنڈ پر روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ہاف میں گول کے مواقع ضائع کیے لیکن لیورپول کے کوڈی گیکپو نے 43 ویں منٹ میں گول داغ دیا۔ دوسرے ہاف میں تو ریڈ ڈیولز الگ ہی موڈ میں نظر آئے، گول پر گول اور 6 گول داغ دیے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو، دو گول بنائے، ایک گول فرمینو نے کیا، اسی میچ میں محمد صلاح نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کے لیے سب سے زیادہ 129 گول کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
لیور پول نے میچ 0-7 سے جیتا، یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931 کے بعد بدترین شکست اور انگلش پریمیئر لیگ میں اس کی سب سے بڑی ہار ہے۔