کرپشن کے سنگین الزامات، بی آرٹی کا سی ای اوملک سے فرار

Mar 06, 2023 | 23:06 PM

ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ بی آرٹی کا سی ای اوملک سے فرارہو گیا اس پر کرپشن کے سنگین الزامات تھے۔

 نگران صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شاہدخٹک کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں  پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت  کے دور میں مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کردیئے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے۔الیکشن تو کیا یہاں گندم کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے۔ ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کریں، صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔ 

مزیدخبریں