توشہ خانہ کیس، عمران خان نے کل عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

Mar 06, 2023 | 23:03 PM

ایک نیوز :توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کی۔

، سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوؤں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

لیگل ٹیم کل حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

 وکلاء عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت کی استدعا کریں گے۔

 سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے کل لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔۔

مزیدخبریں