عمران خان ہتھے چڑھ جاتا تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ منتقل کردیتا، رانا ثنااللہ

عمران خان ہتھے چڑھ جاتا تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ منتقل کردیتا، رانا ثنااللہ
کیپشن: If Imran Khan would have been caught, he would have been transferred to Mirchi Ward of Mach Jail, Rana Sanaullah

ایک نیوز :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل زمان پارک پولیس بھیجنے کا مقصد عمران خان کو یہ بتانا تھا کہ  وارنٹ موجود ہیں ہتھے چڑھ جاتے تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں منتقل کردیتا۔ 
وزیرداخلہ راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ٹیرن وائٹ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی اور سزا صاف نظر آ رہی ہے،وہ مقدمات سے بچنے کے لیے پانچ ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہوجائیں تو بہتر ہے ، ورنہ پیش کردیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارتیں چھوڑنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، سیلاب متاثرین سے کئے وعدے ضرور پورے ہونے چاہیئں۔ 

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری 30 مارچ تک مکمل کرلی جائیگی۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سمت سب کے  اعتراضات دور کیے جائیں گے۔