چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Mar 06, 2023 | 22:29 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں  شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں غداری کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے تقاریر میں اداروں اور افسروں کو نشانہ بنایا۔ عمران خان اداروں اور افسروں   کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان کے خلاف مقدمے میں غداری کی دفعات بھی شامل ہیں۔ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے  اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں