قومی کرکٹرسہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Mar 06, 2023 | 22:12 PM

ایک نیوز:قومی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
قومی کرکٹر سہیل تنویر کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈہورہا ہوں۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

سہیل تنویر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر مواقع دیے۔

یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ون ڈے 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔

مزیدخبریں