شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

Mar 07, 2023 | 00:44 AM

ایک نیوز :شب برأت آج 14شعبان المعظم  کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
شب برأت پر ملک بھرکے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا شب بیداری ہوگی اوررات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے

شب برأت پر  پر پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔

 


 

مزیدخبریں