ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے رہائش گاہ زمان پارک کی سکیورٹی کیلئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں،کمانڈوزکی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک کی رہائشگاہ کے اندر اور باہر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس اہلکار اور کمانڈوز سیکیورٹی فراہم کریں گے
آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے کمانڈوز عمران خان کی گھر سے باہر مصروفیات سمیت زمان پارک کی سکیورٹی بھی سر انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ 27 جنوری کو خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔ عمران خان پر حملے کے بعد کے پی کے 50 پولیس اہلکار چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی واپس بلانے کے لیے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو 24جنوری کو مراسلہ بھیجا تھا۔