عمران خان کی باقیات کو اپنی پڑگئی ہے،مریم نواز

عمران خان کی باقیات کو اپنی پڑگئی ہے،مریم نواز
کیپشن: Imran Khan's remains have been read by Maryam Nawaz

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ عمران خان سمجھتا ہے کہ باقیات بچالیں گی جبکہ باقیات کو اپنی پڑگئی ہے۔

  مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کا عمران خان کی جانب سےممنوعہ فنڈنگ  میں طلبی کا نوٹس وصول نہ کرنے کی خبر پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’’نوٹس نہ وصول کرنے سے بچ جائے گا؟ ابھی تک سمجھ رہا ہے باقیات بچا لیں گی جبکہ باقیات کو اپنی پڑ گئی ہے‘‘
  واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر زمان پارک پہنچی تھی۔ نیب کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی تو عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو روک لیا اور گھر تک رسائی نہ دی ۔ نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس دینے پہنچی تھی۔