ایک نیوز: آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کےلیے حجاب لازمی قرار دیدیا گیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے تعلیمی اداروں میں طالبات اورخواتین اساتذہ کے لیے حجاب لازمی کے حکم کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب کرنالازمی ہوگا۔ احکامات کی خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔