ایک نیوز :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ نواز شریف سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلے لینے پر زور دیا۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات مشکوک اور متنازعہ ہونگے۔وفاقی حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بطور فریق رجوع کرے ۔نوازشریف نے بھی مطالبات سے اتفاق کیا ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو مردم شماری کے معاملے پر شہبازشریف اور آصف زرداری سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے نوازشریف سے عمران خان کے کیسز کا فیصلہ بھی جلد کرانے کا مطالبہ کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں عمران خان کو ملنے والے عدالتی ریلیف پر دونوں کا تشویش کا اظہار کیا۔
قائد ن لیگ نوازشریف نے شکوہ کیا کہ کاش اتنا تیز انصاف مجھے بھی فراہم کیا جاتا ۔