ایک نیوز:سربراہ عوامی مسسلم لیگ شیح رشید نے ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف کو 72گھنٹے میں قومی اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیدیا۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان سے زمان پارک میں آدھا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، عمران اور میری بھی یہی خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔عمران خان نے کہا الیکشن کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہوں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مشکل وقت کا ساتھی ہوں۔عمران خان بدھ کے روز عظیم الشان ریلی نکالیں گے، لاہور کی ریلی میں شرکت کروں گا۔کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو عمران کو گرفتار کرے گا، عمران خان گرفتاری سے مزید مقبول ہو گا، عمران خان کے خلاف 74 کیسز مزید 100 بنا دیں کچھ نہیں ہو گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تین ججز نہیں پوری سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، راجہ سکندر سلطان کو کہتا ہوں الیکشن کا شیڈول جاری کریں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اکٹھے الیکشن کرائے جائیں ورنہ ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلو رانی کو کچھ نہیں کہنا چاہتا، بلو رانی کو بتانا چاہتا ہوں 18 تاریخ کو میری پیشی ہے، میرا جرم یہ ہے کہ میں نے کہا آصف زرداری عمران کو قتل کرانا چاہتا ہے۔