ایک نیوز :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔
ساتویں مردم شماری کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 24ارب روپے کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں تخفیف غربت کے لیے 3 ارب 24 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور،ای سی سی نے کھاد کی طلب سے متعلق سمری موخر کردی ۔
ای سی سی کی وزارت صنعت کو گیس ڈسٹری بیوشن کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت ،ای سی سی نے سولر پینل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری موخر کردی۔