لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرآگیا

Mar 06, 2023 | 18:17 PM

ایک نیوز :ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا۔شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 213 ریکارڈ کیا گیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172، کوٹ لکھپت کا 194، کینٹ کا 409، جوہر ٹاؤن کا 202 اور ڈی ایچ اے فیز فائیو کا 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک کے بیشتر علاقوں میں مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، ملک میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار رہنے کے بعد شہر کا درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنے لگا،فضائی آلودگی میں بھی اضافہ جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے لیکن محکمہ موسمیات نے بارش برسنے کے امکانات ظاہر نہیں کئے۔

 

مزیدخبریں