ایک نیوز :ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نیب ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کو زمان پارک میں طلبی کا نوٹس وصول نہ کرا سکی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس دینے کیلئے زمان پارک پہنچی۔زمان پارک آمد پر احتساب بیورو کے اہلکاروں نے میڈیا کے ساتھ بات سے گریز کیا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، نیب کی ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نوٹس وصول نہیں کریں گے۔
اس سے قبل نیب ٹیم توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل پہلے کرا چکی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں عدالت پیش کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے آئی تھی، زمان پارک میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کر کے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی۔