مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیورپول کے ہاتھوں عبرتناک شکست، تاریخ رقم

Mar 06, 2023 | 16:25 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انگلش پریمیئرلیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے بڑے میچ میں لیورپول کے کھلاڑی چھائے رہے جبکہ دوسری طرف مانچسٹر یونائیٹڈ کےکھلاڑی کھیل کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور ایک بھی گول اسکور نہیں کرسکے۔90 سال بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈکو کسی مقابلے میں 7 گول سے شکست کھانی پڑی ہے۔

لیور پول کی جانب سے محمد صلاح، گیکپو اور نونیز نے 2،2 گول کیے جب کہ فرمینو نے بھی حریف ٹیم کو ایک گول داغ دیا۔شکست کھانے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ہیگ کا کہنا تھا کہ  یہ  بالکل ان پرو فیشنل ہے، اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔

مزیدخبریں