گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ریئر ایڈمرل محمد سلیم کی ملاقات

Mar 06, 2023 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم کی ملاقات ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بحریہ کی پروفیشنل استعداد کار ، سمندری حدود کی نگہبانی میں اس کے کردار  اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ قوم کا قابل فخر ادارہ ہے ۔بحریہ سمندری حدود کی نگہبانی بہت احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے۔  اسمگلنگ کی رو ک تھام میں پاک بحریہ کا کردا ر قابل تحسین ہے ۔ 

ریئرایڈمرل محمد سلیم کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں