یورپ میں ایک اور جنگ،آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر تصادم سےپانچ فوجی ہلاک

Mar 06, 2023 | 15:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں لاچین راہداری پر اختلاف رائے نے ہلاکت خیز صورت اختیار کر لی اور سرحد کے دونوں طرف سے فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس سرحدی تنازعے  میں تصادم کے دوران کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں لاچین راہداری پر اختلاف رائے نے ہلاکت خیز صورت اختیار کر لی اور سرحد کے دونوں طرف سے فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجیو ں نے مبینہ طورپر ہتھیار لے جانے والی مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ آرمینیا کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی مسلح فورسز نے ان کے پاسپورٹ اور ویزے کے محکمے کی ایک کار پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان لڑائی میں چھ ہزار سے زائد جانیں ضائع ہونے کے بعد سن 2020 کے اواخر میں روس کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی فریقین کے مابین اب تک کئی مرتبہ تصادم ہو چکا ہے ۔

مزیدخبریں