4 سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے:مریم نواز

4 سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے:مریم نواز
کیپشن: 4 سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے:مریم نواز

ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ نوجوانوں کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کی قوت بننا ہوگا اور4 سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہےسوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں میں مایوسی، وطن اور آئین مخالف منفی سوچ ابھاری گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوتھ ونگ پنجاب کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام  ڈویژن اور ڈسٹرکٹ  کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا اور یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں مریم نواز کاکہناتھاکہ نوجوان ہماری پارٹی کی اصل طاقت ہیں، اسی لئے اہم تنظیمی معاملات میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گااور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو ٹاسک دے دیئے گئے ہیں، مریم نواز کاکہناتھاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بااختیار ہوں مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔نوازشریف نے نوجوانوں کے لئے پہلا پروگرام شروع کیا تھا اورشہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ جیسا تعلیم دوست منصوبہ شروع کیا، ان کاکہناتھاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار کی سکیمیں شروع کیں جبکہ بلاسود اور رعایتی قرضوں کا پروگرام مسلم لیگ (ن) نے شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسے مزید وسعت دی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سمال اینڈ میڈیم اینرپرائیزز کے ذریعے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے اور اسے بڑھانے میں مدد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر انہیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا، ان کاکہناتھاکہ نوجوانوں کو وظائف دینا، مستحق طالب علموں کو بیرون ملک تعلیم دلانا مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، اجلاس میں سوشل میڈیا پر یوتھ ونگ کی کارکردگی بہتر کرنے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجودگی کو زیادہ فعال بنانے کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔