صدرمملکت کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

Mar 06, 2023 | 15:23 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے غیرمعمولی  ملاقات ہوئی ہےجو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات  میں  ملک کی سیاسی صورتحال اور 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی زمان پارک پہنچ گئے، صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت اہم پیغام لیکر لاہور پہنچے اور حالیہ سیاسی و قومی امور پر عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں