ایک نیوز: چودھری پرویزالٰہی سے اسپین سے عبد الغفار مرانہ اور جرمنی سے ڈاکٹر انصر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، موجودہ حکمرانوں نے یہ قانونی حق چھین لیا ہے۔عمران خان کی آواز گھر گھر پہنچ چکی ہے، حکومت کی پابندیاں بھی اس کی شہرت کم نہیں کر سکتی ہیں۔ عدلیہ کے خلاف روزانہ مہم چلانے والی مریم نواز پرکوئی پابندی نہیں۔حکمران بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے خوفزدہ حکمران روز ان کے خلاف نئے مقدمات بنا رہے ہیں۔حکمران اپنی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت کے باعث حواس کھو چکے ہیں۔پی ڈی ایم حکومت نے ظلم و جبر اور قانون شکنی کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔پی ڈی ایم کی قیادت یاد رکھے انہیں اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا پڑے گا۔سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے پولیس اور ریاستی طاقت کا بدترین استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران خان، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔حکمران لاکھ جتن کر لیں انہیں عوامی قوت کے سامنے جوابدہ ہونا ہی پڑے گا۔ ہر آنے والا دن عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے،حکمران لاقانونیت اور آئین شکنی کے راستے پر چل رہے ہیں۔حکمران عمران خان کی عوامی قوت سے خوفزدہ ہیں اور ان میں سیاسی مقابلے کی ہمت نہیں ہے۔ حکمران اتحاد کی تو خواہش ہے کہ اگلے دس سال بھی الیکشن نہ ہوں اور وہ اقتدار سے چمٹے رہیں۔عام انتخابات کے عوامی نتائج حکمرانوں کو معلوم ہیں اس لئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔