ایک نیوز: گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے ورکرز کنونشن کیلئے پارک سے درخت کاٹنے کے الزام میں مریم نواز کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کیلئے غلام حسین پارک سے درخت کاٹنے کا الزام پر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں کہاگیاہے کہ ورکرز کنونشن کیلئے پارک میں لگے درخت کاٹے گئے ، عدالت نے مریم نواز کو کل طلب کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔