لاہور: جشن بہاراں پر میراتھن اور سائیکل ریس، جیتنے پر 10 لاکھ کا انعام

لاہور: جشن بہاراں پر میراتھن اور سائیکل ریس، جیتنے پر 10 لاکھ کا انعام

ایک نیوز: سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن بہاراں کی مناسبت سے 12 مارچ کو دوڑ لاہور دوڑ میراتھن اور ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کروانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب  کا کہنا ہے کہ میراتھن میں 42 کلومیٹر ،5 کلومیٹر فیملی فن ریس اور 1 کلومیٹر ویل چئیر ریس منعقد ہوگی۔ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس 42 کلومیٹر پر محیط ہوگی۔ دوڑ لاہور دوڑ میراتھن میں پہلی پوزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا ۔دوسری پوزیشن کے لئے 5 لاکھ اور تیسری 3 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

سائیکل ریس کے لئے 4 لاکھ، 2 لاکھ اور 1 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ویل چئیر ریس کے شرکاء کو بھی لاکھوں روپے کے کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ میراتھن اور سائیکل ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوگی۔ لاہور کے اہم اور تاریخی مقامات روٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔اتھلیٹکس فیڈریشن، سائیکل ایسوسی ایشن، کمشنر لاہور آفس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سمیت تمام ادارے انتظامات میں شریک ہیں۔