رانا ثناءاللہ کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

Mar 06, 2023 | 13:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی، عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں۔

جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا  کہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی ،قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں، تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ کیا تفتیشی پر ممانعت تھی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش نہ کرتا۔

وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا یہ دفعات صرف مرکزی اور صوبائی حکومت لگا سکتی ہیں،2رکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی، عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں