ایک نیوز: چشتیاں کے نجی کالج کے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق طلباء نے ٹائر جلا کر لاھور روڈ بلاک کر دیا ہے۔ مشتعل طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔مظاہرین کا کہناہے کہ کالج انتظامیہ نے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود داخلے نہیں بھیجے ہیں۔ کالج انتظامیہ راتوں رات اپنا سامان اٹھا کر رفو چکر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سےطلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ھے۔ کالج کے ذمہ دار دوسال کی فیسیں ہڑپ کر گئے ہیں۔
مظاہرین کا کہناہے کہ طلباء کی فیسیں خرد برد کرنے پر کالج انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور طلباء کو امتحانی رول نمبر سلپس جاری کیئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔