ایک نیوز: جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر سمیت 38 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرزا جمشید اور ساتھیوں کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تحصیل صدر سوہاوہ مرزا جمشید اس کے بھائی سمیت 8 نامزد 30 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ملزمان پر خواتین کے کپڑے پھاڑنے،گندم کی فصل اجاڑنے اور جنگلے چرانے کا الزام بھی ہے۔تھانہ ڈومیلی پولیس کی جانب سے واقعہ کے ساڑھے تین ماہ بعد مقدمہ درج کیا ہے۔