ایک نیوز: ایس آئی یو کی کاروائی،خفیہ اطلاع پر کلاکوٹ سے دوران ڈکیتی قتل میں ملوث بھتہ خور گینگ سے تعلق رکھنے والا ملزم خور انس خان کو ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کا تعلق دبئی میں مقیم شاہمیر بلوچ کی بھتہ خور گینگ سے ہے۔ ملزم دبئی سے شاہمیر بلوچ سے ہدایات لیکر لیاری کے علاقوں میں امین عرف چوچو کے ساتھ ملکر کاروباری لوگوں کو بھتہ کی پرچیاں دیکر ان سے بھتہ وصول کرتا تھا۔
سال 2022 میں ملزم نے گینگ کے سربراہ شاہمیر بلوچ اور دیگر ساتھیوں مرتضی رحمان اور ثاقب کے ساتھ مل کر ڈکیتی کے دوران سلمان نامی دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا. اس واردات میں ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار ہو چکا ہے۔ اس وقوعہ اور ملزم کی گرفتاری کے متعلق مقدمہ الزام نمبر 14/2022 بجرم دفعہ 392/297/114/34 ت پ اور مقدمہ الزام نمبر 12/2022 بجرم دفعہ 1(A) 23 تھانہ گارڈن میں درج ہے.دوران گرفتاری ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد۔ ہینڈ گرنیڈ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
ملزم کی گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔