ایک نیوز: قصور، تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ جس میں انتہائی خطرناک دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹۓ کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت عبدالحمید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے اور گرفتار دونوں ڈاکو قصور کے مختلف تھانوں کو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ عمران نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی تھی کہ 8 ڈاکو اس سے موٹرسائیکل، نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے وہیگل کے قریب ناکہ بندی کی اور ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔
جس میں ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا ہے اور انکی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔