ایک نیوز: پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا اور قتل کرنے کے بعد ہوئی فائرنگ کرتا فرار ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں واقع تھانہ چک بیدی کے علاقہ 48 ایس پی پرتابہ میں پیش آیاتھا۔ جہاں حقیقی بھائی محمد سلیم نے جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائیوں اور بھابھی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کرائم سین کی گاڑیاں اور ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتولین کی شناخت محمدیوسف، محمداسلم اور کلثوم اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا تھا۔ شاہدرہ کے علاقے عزیز پارک میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی تھی جہاں ملزم تنویر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا تھا فضل الہٰی اور اس کی بیوی فوزیہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے۔فضل الٰہی اور اس کا بھائی تنویر ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، فرانزک ٹیموں نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں تھی۔