ایک نیوز: کوٹ ادو میں تھانہ محمودکوٹ کے علاقے میں 7 سالہ معصوم بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔تھانہ محمودکوٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں ملزمان قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
ڈی پی او رضا صفدر کا کہناہے کہ درندہ صفت ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔ درندہ صفت انسان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہے۔ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمز وقوعہ کی شہادتیں اکٹھی کر رہی ہیں۔ فارنزک ایجنسی اور کرائم سین یونٹ نے فوری موقع پر پہنچ کر شہادتیں اکٹھی کیے ہیں۔ ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملزمان کی سخت سزا معاشرے میں مثال بنائی جائیگی۔ سخت سزا سے کوئی بھی ایسے جرم کیطرف نہیں جائیگا۔