جہلم: پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

Mar 06, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پتنگ بازی کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے جس کو لوگوں کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔ جہلم میں بھی نوجوان کے گلے میں ڈور پھر گئی جسسے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کے چک عبدالخالق کے قریب گلے پر ڈور پھر نے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا  ہے۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ شرجیل نامی نوجوان موٹر سائیکل پر گھر  جارہاتھا کہ اس کے گلے میں ڈور پھر گئی۔ جس کے فوری بعد نوجوان کو مضروب تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل  کر دیا گیا ہے۔ زخمی شہری کو گلے پر ٹانکے لگا کر  طبعی امداد دے دی گئی ہے۔ پتنگ بازی کا  سلسلہ ملک بھر میں نہیں رک سکا  ہے اور پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود لاہور میں پتنگ باز ی کا سلسلہ نہ رک سکا  ہے۔پولیس درجنوں آپریشنزکے باوجود پتنگ فروشی،پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔   لاہور کے علاقے یتیم خانہ کے قریب20 سالہ شہزاد ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ لاہور میں پتنگ بازی پرپابندی کے  باوجود خونی کھیل جاری ہے۔ابتک متعدد نوجوان پتنگ کی ڈور سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔پتنگ بازی میں کیمیکل کی ڈور جان لیواثابت ہورہی ہے ۔پولیس نے بھی والدین سے بچوں کو نظررکھنے کی اپیل کردی ۔

مزیدخبریں