ایک نیوز:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی تازہ ترین تصویر سامنے آ گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پیشی پر لاتے وقت محمد خان بھٹی کے چہرے کو چادر سے چھپایا گیا۔پی ٹی آئی کارکن محمد خان بھٹی کے چہرے سے چادر ہٹانے کے لیے مزاحمت کرتے رہے۔ محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں بلوچستان سے گرفتاری کرنے کے بعد رحیم یار خان تھانہ ایئر پورٹ منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے کہا تھا کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیا
— Afzaal Abbasi (@imafzaal5) March 6, 2023
۔مقدمہ رحیم یار خان میں 25 کروڑ روپے کرپشن کا درج کیا گیا ہے#MuhammadKhanBhatti#زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/Ui1JUzK58i
رحیم یار خان پرنسپل سیکرٹری چوہدری پرویز الٰہی محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کر دیا گیا pic.twitter.com/N9bix1IiOF
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) March 6, 2023
ایک ماہ بعد۔۔ آخر کار محمد خان بھٹی عدالت میں پیش۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/DUTTZCiNkY
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 6, 2023
محمد خان بھٹی کے منہ پر بھی کپڑا ڈال کر آخر کار ایک ماہ بعد عدالت پیش کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/HVfLujpbMc
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 6, 2023