نوواک جوکووچ ایک اور ٹورنامنٹ سے دستبردار

نوواک جوکووچ ایک اور ٹورنامنٹ سے دستبردار

ایک نیوز: سربیا  کے ٹینس اسٹار  اور  عالمی نمبر  ون  نوواک جوکووچ کورونا  ویکسینیشن  سے  استثنیٰ کی  درخواست  مسترد ہونے  پر  امریکا میں  ہونے  والے انڈین  ویلز   ٹورنامنٹ  سے   دستبردار  ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں داخلےکے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہےاور نوواک جوکووچ نے  ویکسینیشن نہیں کروائی ہے۔ نوواک جوکووچ نےکورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی جو کہ امریکی حکومت کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔

واضح رہےکہ نواک جوکووچ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن بھی ویکسینیشن  نہ کروانے کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال وہ  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی خود ہی دستبردار ہوگئے تھے۔آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مقدمے مسترد کر دی تھی۔ آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔  آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے  سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔ اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گیا تھا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکے تھے اور عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہے۔