سابق برازیلین صدر پر سعودی گھڑی اور تحائف منتقل کرنے کا الزام

Mar 06, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حال ہی میں ہٹائے گئے سابق برازیلین  صدر جیر بولسونارو کو تین ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کے نئے الزام کا سامنا ہے۔

برازیلین اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں اُس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔ 

رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر نے غیر ملکی تحائف  اپنےمشیرکے ذریعے خفیہ طور پربرازیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔

ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں