ایک نیوز: پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوں گے جو 2 روز تک جاری رہیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 2 روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یواین اینڈ ای ڈی سید حیدر شاہ جبکہ امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفرلینڈ برگ کریں گے۔
مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے مشترکہ خطرے، کثیرجہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنا ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے ترجمان امريکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ميں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکيل ديا جائے گا، جبکہ مذاکرات میں سرحدی سکيورٹی پر بھی گفتگو ہوگی، دہشت گردی کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔