ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ میں اب تک 7 میچز میں سے 6 میں شکست کھانے کے باوجود بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے، لیکن کیسے؟
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹس سے شکست دی اور ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ چھٹی شکست تھی۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ 7 میچز میں سے 6 میں شکست کے بعد کوئٹہ کا پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا لیکن ایسا نہیں ہے۔6 میچز میں شکست کھانے کے باوجود بھی کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچ سکتی ہے، مگر کیسے؟
کوئٹہ کے پلے آف میں پہنچنے کے 3 طریقے ہیں۔
پہلا طریقہ:
پہلا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بقیہ تمام میچز لازمی جیتنا ہوں گے اور اسی کے ساتھ پشاور زلمی جو 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے، اپنے بقیہ 4 میچز ہارنا ہوں گے۔اس صورت میں کوئٹہ 8 پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے جب کہ پشاور 6 پوائنٹس پر ہی رہے گا۔
دوسرا طریقہ:
کوئٹہ کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا دوسرا اور پیچیدہ طریقہ یہ ہے کہ اگر وہ اپنے تمام میچز جیت لیتا ہے اور پشاور اپنے بقیہ چار میں سے ایک میچ جیتتا ہے تو اس صورت میں کوئٹہ اور پشاور دونوں کے 8 پوائنٹس ہوں گے اورپلے آف کی اہلیت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
تیسرا طریقہ:
کوئٹہ تب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر ملتان سلطانز اپنے باقی تینوں میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنے تینوں میچز اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیت لیتا ہے۔