ایک نیوز: آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار افغانستان کے آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا ہے۔راشد خان کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 17 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے سکندر رضا اور حارث رؤف کی تعریف کی تھی۔راشد خان کی جانب سے اسٹیڈیم میں موجود لاہور کے کراؤڈ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا تھا۔راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں دیگر کئی کھلاڑیوں نے کمنٹس کیے وہیں آسٹریلیا کے جارحانہ بلے بازڈیوڈ وارنر نے بھی کمنٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوال کیا کہ 'میں کب کھیل سکتا ہوں؟'
View this post on Instagram
آسٹریلوی کرکٹر کا کمنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہا ہے جب کہ کرکٹر کے پاکستانی مداح انہیں اپنے وطن آنے کی پیشکش بھی کررہے ہیں۔