ایک نیوز: کراچی میں ڈاکوؤں نے مردم شماری پرماموراستاد کو لوٹ لیا جس کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مردم شماری پر مامورعملہ سرکاری سکول ٹیچر ہے جن سے ڈاکو ٹیبلٹ، جیکٹ، کیپ اور کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ سرکاری سکول ٹیچر نےمقدمہ میں موقف اپنایاہے کہ وہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہا تھا۔ استاد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شاپر میں موجود سامان چھین لیا تھا۔
ایس ایس پی ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران عملے کو فل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے متاثرہ عملہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہے تھے۔حسن سردار نے مزید کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ نہیں تھا وہ عملے سے شاپر چھین کر فرار ہوئے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا کہ شاپر میں مردم شماری ڈیوائس سمیت دیگر سامان موجود تھا۔