زمان پارک میں بیٹھا شخص این آر او مانگ رہا ہے ، جادید لطیف

Mar 06, 2023 | 05:21 AM

ایک نیوز :وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہا ہے کہ دوسروں کو آین آر او دینے کا راگ الاپنے والا آج خود زمان پارک میں بیٹھا این آراو مانگ رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا بزدل دنیا میں کوئی نہیں،عمران خان !تم توکہتے تھے دم ہے مجھے گرفتار کرو تو آج گرفتاری دینے کیوں نہیں آئے؟گرفتاری تو وہ تھی جو نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو لے کر لندن سے پاکستان آئے دینے کے لیے،لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق اچھی طرح جان گئی ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہ ہونے اور سزا سے بچنے کے لیے بہانے کر رہا ہے،عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے نے آج توہین عدالت کی۔عمران خان یہ بتاؤسمجھوتے کی بات کس منہ سے کررہے ہو،سمجھوتے کی بات اس لیےکر رہے ہیں کہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کا جواب نہ دینا پڑے گا۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزیدخبریں