کیا واقعی نواز الدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کو گھر سے نکال دیا ؟حقیقت کیا ؟

Mar 06, 2023 | 02:26 AM

ایک نیوز :گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ نواز الدین صدیقی نے انہیں بچوں سمیت اداکار نے گھر سے نکال دیا ہے۔
نواز الدین صدریقی کی اہلیہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر کے باہر موجود ہیں تاہم جس گھر کے باہر کھڑے ہو کر انہوں نے ویڈیو بنائی ہے اس سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس بنگلے کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی گئی دراصل وہ نواز الدین صدیقی کا بنگلہ ہی نہیں ہے ،اداکار نے گھر پہلے ہی اپنی والدہ مہرالنساءصدیقی کے نام پر کر دیاہے ، جس بنیاد پر اداکار کے پاس گھر میں داخلے کیلئے کسی قسم کا اختیار موجود نہیں۔
نوازالدین صدیقی کی والدہ کی کیئر ٹیکر نے دعویٰ کیا کہ بچے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن عالیہ گھر کے اندر نہیں آ سکتی کیونکہ یہ گھر میرا ہے۔


عالیہ نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اس کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس وقت ان کے پاس صرف 81 روپے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی نے اہلیہ کے دعوے کی تردید کر دی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ نواز الدین پہلے اپنی بیوی کیلئے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ 2016 میں خرید چکے ہیں۔

مزیدخبریں