ایک نیوز :ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کو پویلین کی راہ دکھانا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملتان سلطانز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈرنے ہفتے کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے اشارے کیے جس سے بیٹر کی جانب سے ’جارحانہ ردعمل‘ دیکھنے کو مل سکتا تھا۔
As cool as you like ????@KieronPollard55 sends Abdullah Shafique on his way ☝️#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvMS pic.twitter.com/nf70oabFBX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2023
کیرون پولاڈ کے خلاف شکایت آن فیلڈ امپائرز مارٹن سیگرز اور فیصل آفریدی اور تھرڈ امپائر احسن رضا اور فورتھ امپائر شوزب رضا کی کی جانب سے کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر پولارڈ نے اپنی ہی گیند پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا کیچ تھاما تھا اور انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔